مظفر آباد میں ویگن کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق

Apr 18, 2024 | 22:35:PM
مظفر آباد میں ویگن کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق
کیپشن: ڈیڈ باڈی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سفیر رضا)مظفر آباد میں گھڑی دوپٹہ کے مقام پر ہائی ایس ویگن کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور12 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گھڑی دوپٹہ سے کائی منجہ جانے والی مسافر گاڑی موئیاں کھکھیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی،حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گڑھی دوپٹہ سمیت گردونواح میں تیز بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے،پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے اندھیرے میں امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
ادھرمقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید بارش اور اندھیرے کے باعث مقامی افراد کو امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے،حادثے میں اموات زیادہ بھی ہو سکتی ہیں لیکن ابھی تک دو ڈیڈ باڈیز ریکور کی گئی ہیں ۔
پولیس حکام کاکہنا ہے کہ پولیس اور امدادی ٹیمیں ریسکیو کیلئے روانہ ہو گئی ہیں، ایس ایچ او گڑھی دوپٹہ کا کہناتھاکہ حادثہ مسافر بردار ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی کو پھسلن کے باعث پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل کو جواب دینا مہنگا پڑ گیا