پی آئی اے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

Feb 25, 2023 | 18:57:PM
پی آئی اے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن نے مسافروں کی سہولت کیلئے ’’کال اینڈ فلائی ‘‘ کمپین لانچ کر دی ۔ 

تفصیلات کے مطابق  قومی ایئر لائن نے ’’ون لنک  ‘‘کے اشتراک  سے مسافروں کو فورا اور آسان ٹکٹ بکنگ کا طریقہ متعارف کروادیا ہے، مسافر  اب ’’کال اینڈ فلائی ‘‘ کیمپئن کے تحت کال پر  ہی اپنی ٹکٹ بک کروا سکیں گئے۔ 

نئی مہم کے تحت مسافر 4آسان مراحل میں اپنی ٹکٹ بک کروا سکیں گئے،مسافر پی آئی اے کال سینٹر نمبر786-786-111پر کال کرکے ٹکٹ بک کروائیں گئے، ٹکٹ بکنگ کے بعد مسافر کے نمبر پر پیمنٹ لنک سینڈ ہو گا،مسافر گھر بیٹھ کر لنک کے ذریعے پیمنٹ جمع کروا سکیں گئے، پیمنٹ جمع کروانے کے بعد مسافر کو ای ٹکٹ جاری کردیا جائے گا، کال سینٹر سے ٹکٹ کروانے سے انٹرنیشنل کریڈٹ کارڈ ادائیگی والے  اضافی سروسز چارجز نہیں لیے جائیں گئے۔