اداکارہ صبا فیصل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی 

Feb 25, 2023 | 10:28:AM
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ صبا فیصل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ صبا فیصل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ صبا فیصل نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے مداحوں کو یہ خبر دی کہ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

انہوں نے شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ “الحمد اللہ، ہم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے”۔

اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز انڈسٹری کے کئی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔