آسٹریلیاکا دورہ۔۔کرکٹ ٹیم 27 فروری کو اسلام آباد پہنچے گی

Feb 25, 2022 | 15:07:PM
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم
کیپشن: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 27 فروری کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے گی،28 فروری کو مہمان کرکٹ ٹیم قرنطینہ میں رہے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی نے بتایا کہ آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پرچار ہزار پولیس اہلکار و افسران کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے تعینات ہوں گے ،یکم مارچ کو پہلا جبکہ تین مارچ کو دوسرا پریکٹس سیشن راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا،پی سی بی کی جانب سے بائیو سیکوببل کے تحت لینڈنگ سے میچز تک مہمان ٹیم کے ساتھ چند آفیشل کا ہی رابطہ ہوگاجبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کا کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا،کورونا منفی والے اہلکاروں اور افسران کو سیکورٹی پر فراہم کیا جائے گا،ایس ایس پی آپریشن کے مطابق تمام ویکسینڈ عملہ ہی مہمان ٹیم کی سیکورٹی پر تعینات ہوگا ،راستوں کی بندش پر سٹیڈیم کے اطراف تاجر اور رہائشیوں کو اعتماد میں لیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ۔پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی ٹکٹیں آج سے ملیں گی