پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز ۔ٹکٹوں کی فروخت شروع

Feb 25, 2022 | 15:00:PM
پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی ٹکٹیں آج سے ملیں گی
کیپشن: پاک آسٹریلیا سیریز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ کیلئے آن لائن ٹکٹ آج سے دستیاب ہوں گے۔

  بی سی بی کےمطابق جنرل انکلوژر کی ٹکٹ کی قیمت 100  روپے، فرسٹ کلاس کی 200، پریمیئم کی 500 اور  وی آئی پی انکلوژر کی ٹکٹ کلی قیمت 500 روپے رکھی گئی  ہے۔سیریز کی ٹکٹیں 25 فروری سے بک می کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔

اس کے علاوہ ایم اینڈ پی کوریئر کے آؤٹ لیٹس پر بھی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:سب بھاگ گئے ۔ روس سے لڑنے کے لئے ہمیں تنہا چھوڑ دیا گیا۔یوکرینی صدر

پہلے مرحلے میں 50 فیصد ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی جس کے بعد این سی او سی سے تماشائیوں کی تعداد میں وضاحت کے بعد باقی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق  تمام ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت اپنا شناختی کارڈ اور مکمل ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔
 یہ بھی پڑھیں:روس کے یوکرائن پرحملے جاری۔ ایٹمی پاور پلانٹ پر قبضہ 137 افراد ہلاک