روسی فوج یوکرین کے دارالحکومت میں داخل۔ 137 افراد ہلاک

Feb 25, 2022 | 11:58:AM
روس کا ایمٹی پلانٹ پر قبضہ 137 افراد ہلاک
کیپشن: روس کا یوکرائن پر حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرین کے صدر کا کہنا ہے کہ روسی حملے کے نتیجے میں 137 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی فوج  یوکرائن کے چرنوبیل ایٹمی پاور پلانٹ پر قبضہ کر لیا ہے جس کی یوکرین نے بھی تصدیق کر دی۔ روسی فوج بیلا روس کے راستے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں داخل ہو گئی۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ یوکرائن کے چرنوبیل جوہری پاور پلانٹ محفوظ ہیں اور چرنوبیل جوہری پاور پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

دوسری جانب روس کی حمایت کرنے پر امریکا نے بیلاروس پر بھی پابندیاں لگا دی ہیں۔ بیلاروس کی 24 کمپنیوں اور شخصیات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین حملے کا سخت رد عمل ،برطانوی وزیر خارجہ نے روسی سفیر کو دفتر سے نکال دیا

گزشتہ روز روس کے حملے کے بعد یوکرین کے کئی شہر دھماکوں سے گونج اٹھےتھے۔ روسی فوجی یوکرینی دارالحکومت کیف کے قریب پہنچ گئے تھی اور انہوں نے یوکرینی ائیربیس پر قبضہ بھی کر لیا۔ روس نے یوکرینی فضائی دفاع کا نظام تباہ کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ یوکرین نے روسی طیارے اور ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا۔

یوکرینی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی حملوں میں8 شہری، چالیس یوکرینی فوجی ہلاک  جبکہ پچاس روسی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ روس نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد راولپنڈی میں رم جم۔ مزید کن شہروں میں بارش ہو گی

 فرانس کے صدر نے روسی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ان سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔