نیٹ فلکس لیاری پر سیریز بنانے کا خواہش مند ہے،نبیل گبول کادعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کراچی کے علاقے لیاری پر سیریز بنانے کاخواہش ہے۔
نبیل گبول کے مطابق یہ مجوزہ منصوبہ تین سیزنز پر مشتمل ہوگا اور اس میں لیاری کی اصل سماجی ساخت، سیاسی کشمکش، طاقت کے مراکز اور زمینی حقائق کو اجاگر کیا جائے گا۔
نبیل گبول کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس کی پروڈکشن ٹیم نے ان سے رابطہ کیا ہے اور مارچ میں پاکستان آنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے تاکہ منصوبے پر مزید بات چیت کی جا سکے،اس سیریز کا مقصد غیر ملکی فلموں اور ڈراموں میں لیاری کی یکطرفہ اور منفی عکاسی کا جواب دینا ہے۔
Nabeel Gabol claims a #Netflix director/producer contacted him to make a 3-season series on #Lyari, with him as the main character, played by Narcos star Wagner Moura due to a supposed resemblance. pic.twitter.com/xbReeS5BO1
— WOLF™️ (@thepakwolf) December 23, 2025
نبیل گبول کے مطابق سیریز کے لیے برازیل کے معروف اداکار ویگنر مورا کو کاسٹ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے جنہوں نے نیٹ فلکس سیریز نارکوس میں پابلو ایسکوبار کا مشہور کردار ادا کیا تھا۔
نبیل گبول کا کہنا ہے کہ یہ کردار ان کی اپنی سیاسی زندگی اور لیاری میں تجربات سے متاثر ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکار کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہارگئے
نبیل گبول کایہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی فلم ’’دھرندھر‘‘ میں موجود کردار ’’جمیل جمالی‘‘ پر بھی نبیل گبول نے اعتراض اٹھایا ہے کہ یہکردار ان کی اصل شخصیت کی درست نمائندگی نہیں کرتا۔