معروف اداکار کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہارگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مشہور امریکی کامیڈی اداکار پیٹ فن 60 برس کی عمر میں چل بسے۔
امریکی ویب سائٹ کے مطابق پیٹ فن کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
برطانوی اخبار’’ دی مرر‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پیٹ فن کو 2022 میں کینسر کے خلاف جدوجہد کے بعد وقتی طور پر صحت یاب قرار دیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں یہ مرض دوبارہ لوٹ آیا اور جسم کے دیگر حصوں تک پھیل گیا۔
پیٹ فن کو خاص طور پر اے بی سی کے مقبول سٹ کام’ ’دی مڈل‘‘ میں بل نورووڈ کے کردار کے لیے یاد رکھا جائے گا جو انہوں نے 2011 سے 2018 تک ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اپنے خلاف مقدمے کی درخواست پر صبا قمر نے خاموشی توڑدی
پیٹ فن نے مرفی براؤن، سین فیلڈ اور دیگر مشہور شوز میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے، سال 2000 میں انہوں نے فرینڈز کی دو اقساط میں مونیکا (کورٹنی کاکس) کے بوائے فرینڈ ڈاکٹر راجر کا کردار نبھایا، جو ناظرین کو آج بھی یاد ہے۔