اپنے خلاف مقدمے کی درخواست پر صبا قمر نے خاموشی توڑدی

Dec 25, 2025 | 13:34:PM
اپنے خلاف مقدمے کی درخواست پر صبا قمر نے خاموشی توڑدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نامور اداکارہ صبا قمر زمان  نے اپنے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست دائرہونے پرطنزیہ جواب دے دیا۔
لاہور کی سیشن کورٹ میں صبا قمر کے خلاف ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے سرکاری اجازت کے بغیر پولیس کی وردی زیب تن کی،یہ معاملہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کرنے لگی، جس میں اداکارہ کو ڈریسنگ روم کے اندر ایس پی کی وردی پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو سامنے آتے ہی مختلف حلقوں کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے اور بحث کا آغاز ہو گیا۔


اس تنازع کے دوران صبا قمر نے معروف فیشن میگزین کے ایڈیٹر اِن چیف کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کو ری شیئر کیا، جس میں انہوں نے اداکارہ کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے لکھا کہ اگر کوئی اداکار پولیس افسر کا کردار ادا کر رہا ہو تو کیا اس سے یہ توقع کی جائے کہ وہ دلہن کے لباس یا لان کے سوٹ میں نظر آئے؟ کردار ہمیشہ کہانی اورسکرپٹ کے مطابق لباس پہنتے ہیں، نہ کہ کسی کی من گھڑت سوچ کے تحت۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس یونیفارم پہننے پر صبا قمرکیخلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست دائر
اس بیان پر صبا قمر نے بھی خاموش رہنے کے بجائے مزاحیہ ردعمل دیتے ہوئےانسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’’اوہ خدایا! لگتا ہے آج کل میں بہت زیادہ مشہور ہو گئی ہوں‘‘ اور ساتھ ہی انہوں نے مسکراتے ہوئے ایموجیز بھی شامل کیے، جسے سوشل میڈیا صارفین نے خاصا دلچسپ قرار دیا۔