پولیس یونیفارم پہننے پر صبا قمرکیخلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست دائر

Dec 25, 2025 | 09:20:AM
پولیس یونیفارم پہننے پر صبا قمرکیخلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ صبا قمر کو پولیس یونیفارم پہن کرویڈیو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا۔
 لاہور میں ایڈیشنل سیشن  جج  الیاس  ریحان نے ا داکارہ صبا قمر کے خلاف درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار وسیم زوار نے مؤقف  اختیار کیا کہ سوشل میڈیا  پر  ایک  ویڈیو  میں صبا قمر ڈریسنگ روم میں پولیس یونیفارم میں ملبوس ہیں اور انہوں نے ایس پی کا بیج بھی لگا رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سنیتا آہوجا نے گووندا کے افیئر کی تصدیق کردی
درخواست گزار کے مطابق  پولیس یونیفارم  پہننے سے قبل پولیس سے این او سی لینا ہوتا ہے، تھانہ پرانی انارکلی کو مقدمہ درج کرنےکی درخواست دی جس پر کارروائی نہیں ہوئی۔
عدالت نے سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔