نائیجیریا: مسجد میں بم دھماکہ،7 نمازی جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)افریقی ملک نائجیریا کے شمال مشرقی شہر مائیڈوگوری میں مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 7 نمازی جاں بحق ہو گئے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دھماکا نماز کے دوران ہوا، جس سے مسجد کونقصان پہنچا۔
دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
تاحال کسی مسلح گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ مائیڈوگوری ریاست بورنو کا دارالحکومت ہے، جو گزشتہ کئی برسوں سے شدت پسند تنظیم بوکو حرام اور اس کے دھڑے کی شورش کا مرکز رہا ہے۔
مزید پڑھیں:ماسکو میں درجہ حرات منفی 15.7سینٹی گریڈ