ماسکو میں درجہ حرات منفی 15.7سینٹی گریڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)روس کے دارالحکومت ماسکو میں 23 اور 24 دسمبر کی درمیانی رات درجہ حرارت منفی 15.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
ماہرین موسمیات نے اس رات کو رواں موسم سرما کی سرد ترین رات قرار دیا ہے۔
روسی ہائیڈرو میٹرولوجیکل سینٹر کے مطابق 22 اور 23 دسمبر کی درمیانی رات کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
سینٹر کے مطابق ماسکو میں اس کے بعد رات کو درجہ حرارت بڑھے گا۔
ماسکو میں 24 دسمبر کو سب سے زیادہ سردی 1892 میں ریکارڈ کی گئی، جب درجہ حرارت منفی 37.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا ۔
یہاں گرم ترین دسمبر 2015 کو ریکارڈ کیا گیا جب کم سے کم درجہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔