وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو 7 مرتبہ مذاکرات کی دعوت دی ، اختیار ولی

Dec 25, 2025 | 13:02:PM
وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو 7 مرتبہ مذاکرات کی دعوت دی ، اختیار ولی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو پہلی بار مذاکرات کی پیشکش نہیں کی  بلکہ 7 مرتبہ مذاکرات کی دعوت دی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی نے کہاکہ وزیراعظم نے اپوزیشن کے ڈیسک پر جا کر ان کو مذاکرات کی آفر کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے مذاکرات کی بات کو مذاق میں اڑا دیتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کی دعوت دے کر بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:افواج پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست دی،دشمن کے 7طیارے گرائے،وزیراعظم
اختیار ولی نےمزید کہا کہ اگر ہمارے پاس اختیار نہیں تو مذاکرات مسترد کر دیں اور رونا دھونا بند کر یں ،ہمیں اپنے کام پر فوکس ہے، ہمیں آپ کے ساتھ بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں، پی ٹی آئی میں جہاں بھی 2،4 لوگ اکٹھے ہوتے ہیں تو اپنا گروپ بنا لیتے ہیں۔