کراچی: شہری کی مبینہ فائرنگ، ڈاکو ہلاک

Dec 25, 2022 | 12:08:PM
کراچی: شہری کی مبینہ فائرنگ، ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں شہری کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق گلستانِ جوہر میں ایک ڈاکو نے مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس سے ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ شہری کی مبینہ فائرنگ سے مذکورہ ڈاکو مارا گیا۔

ریسکیو حکام نے ڈاکو کی لاش اور زخمی راہ گیر کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ علاقہ پولیس کی جانب سے واقعے سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔