قبول ہے،قبول ہے۔۔۔ بھارتی اداکارہ گوہر خان نے شادی کر لی

Dec 25, 2020 | 19:55:PM
قبول ہے،قبول ہے۔۔۔ بھارتی اداکارہ گوہر خان نے شادی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی اداکارہ گوہر خان نے سوشل میڈیا کی مسحور کن شخصیت زید دربار سے شادی کر لی۔
انسٹا گرام پر قبول ہے کے عنوان سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے گوہر خان نے اپنے چاہنے والوں کو اپنی شادی سے آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق گوہر خان اور زید دربار کے درمیان لاک ڈاﺅن کے دوران دوستی شروع ہوئی،دونوں ایک دوسرے کو خوب میسج کرتے اور پھر جولائی میں زید دربار نے گوہر خان کو شادی کی پیشکش کی جسے گوہر نے فوری قبول کر لیا ۔
شادی کی تقریب میں خاندان کے افراد اور چند قریبی دوستوں نے شرکت کی،مہندی کی رسم جمعرات کو ہوئی اور جمعہ کو دونوں رشتہ ازدراج سے منسلک ہو گئے،گوہر خان انڈیا کے مشہور پروگرام بگ باس میں کام کر چکی ہیں اور ریئلیٹی شو ساتواں سیزن جیت چکی ہیں۔