PIA کا دورانِ پرواز کرسمس رات پر جشن

Dec 25, 2020 | 15:45:PM
PIA کا دورانِ پرواز کرسمس رات پر جشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کیلئے دورانِ پرواز کرسمس منائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کراچی تا اسلام آباد کی پرواز پر مسیحی کریو نے سانتا کلاز بن کر کرسمس کی رات خوشیاں منائیں۔طیارے میں کرسمس کی دھن پر میوزک بجا کر تمام بچوں میں تحائف اور چاکلیٹس تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر جہاز میں جشن کا سا سماں تھا، اس صورتِ حال سے مسافر بہت محظوظ ہوئے۔کئی مسافروں نے جہازمیں کرسمس منانے پر خوش گوار حیرت کا اظہار کیا اور اپنے موبائیل فونز سے ویڈیوز بھی بنائیں۔ ترجمان پی آئی اے کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ تمام مسیحی ہمارے بھائی ہیں، ان کی خوشیاں ہماری خوشیاں ہیں۔