الیکشن کمیشن نے ایک اورنشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم کمبوہ)الیکشن کمیشن نے نااہلی کے باعث خالی ہونے والی مزید 1 نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے پی پی 73 سرگودھا میں الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:حماد اظہر نے این اے 129 کاضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا
الیکشن کیلئے 28 اگست کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا،یکم ستمبر سے 3 ستمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے,8 ستمبر تک سکروٹنی کا عمل مکمل کیا جائے گا,15 ستمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی,17 ستمبر کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے اور 5 اکتوبر کو پی پی 73 میں ضمنی الیکشن منعقد ہوگا۔