پشاور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس نے حلف اٹھا لیا

Aug 25, 2023 | 11:26:AM
 پشاور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تقریب میں نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا اعظم خان بھی شریک ہوئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا،محمد ابراہیم خان قائم مقام چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

تفصیلات کےمطابق گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس محمد ابراہیم سے حلف لیا، تقریب میں نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا اعظم خان بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر پشاور ہائیکورٹ کے دیگر اعلیٰ جج حضرات، سینئر وکلا سمیت وکلا تنظمیوں کے عہدداروں نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس محمد ابراہیم کی بطور چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی تھی.

مزید پڑھیں:سائفر گمشدگی کیس، شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع