صبا قمر کی ایکسر سائز کرتے ویڈیو وائرل

Aug 25, 2022 | 16:06:PM
 صبا قمر ,بولڈ ویڈیو شوٹ,سوشل میڈیا,فیشن,24نیوز
کیپشن: صبا قمر (فائل فوٹو)
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ  صبا قمر نے ایکسرسائز کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی  ،سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

صبا قمر نے ڈراموں اور فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور شائقین کے دلوں پر راج کیا ہے۔  اپنی مہارت اور بہترین اداکاری کی بنا پر یہ نا صرف پاکستان میں بلکہ پاکستان سے باہر بھی مشہور ہیں اور لاکھوں لوگ ان کے مداح  ہیں، سوشل میڈیا پر ان کی ورک آؤٹ کرتے ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس پر صارفین نے ملے جلے تبصرے کئے ہیں اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

ضرور پڑھیں :پی ٹی آئی کیخلاف گھیرا تنگ :عمران خان کی نااہلی ہوئی تو کیا ہوگا؟

متعدد بار یہ دیکھنے آیا ہے کہ اداکاراؤں کو ان کے فوٹو شوٹ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا،  اداکارہ صبا قمر  کو اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ نامناسب سپورٹس ٹریک سوٹ پہن کر  جم میں ورزش کررہی ہیں، ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد صارفین نے اداکارہ کے اس فیشن کو بولڈ تصور کرتے تنقید کی، جبکہ صباقمر کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا،ویڈیو میں صبا کو مختلف مشقیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔