پی ٹی آئی کیخلاف گھیرا تنگ :عمران خان کی نااہلی ہوئی تو کیا ہوگا؟

Aug 25, 2022 | 11:24:AM
24 نیوز ,نجم سیٹھی شو ,چودھری پرویز الٰہی, عمران خان , پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عمران خان کی نااہلی ہوتی ہے تو کیا ہوگا؟ کیا چودھری پرویز الٰہی پنجاب کی اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں؟ پی ٹی آئی میں دھڑے بندیوں کا کتنا امکان ہے؟  

پروگرام ’’نجم سیٹھی شو ‘‘کے تجزیہ کار نجم سیٹھی نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی جتنی دیر وزیر اعلیٰ رہیں گے یہ ان کیلئے فائدہ ہے،اگر وہ اسمبلیاں توڑتے بھی ہیں تو کیا وہ عمران خان ان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے یا نہیں ۔میرے خیال میں چودھری پرویز الٰہی عمران خان کے کہنے پر اسمبلی نہیں توڑیں گے،اسی طرح کی مزاحمت کے اسمبلی میں ہوسکتی ہے،اگر عمران خان نااہل ہونے پر اسمبلیاں توڑنے پر زور دیں گے تو امکان ہے کہ پی ٹی آئی میں اختلاف پیدا ہو اور پارٹی ٹوٹ جائے ۔نااہلی کی صورت میں عمران خان کی وہ اہمیت نہیں رہے گی جو اس وقت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پانچ ایسے مقدمات ہیں جو عمران خان پر بجلی گرا سکتے ہیں ،میرے خیال میں عمران خان کیلئے بچنا مشکل ہے،نواز شریف نااہل ہیں تو عمران خان کو بھی نااہل کرنا پڑے  گا،اس کے بعد یہ دونوں ایک کشتی میں سوار ہوں گے،پھر عمران خان نواز شریف سے بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں ،دونوں پھر سے قانون تبدیل کرکے سیاست میں فعال ہوسکتے ہیں ۔عمران خان کو قومی مفاد میں اپنا بیانیہ بھی تبدیل کرنا پڑے گا ۔

ضرور پڑھیں :حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں،عام انتخابات کب ہوں گے؟تہلکہ خیز انکشاف

اس سے قبل انہوں نے  کہا تھا کہ اگر الیکشن دسمبر میں ہوتے ہیں تو عبوری حکومت سے بھی کچھ کروایا جاسکتا ہے،آرمی چیف جب چاہیں گے تب ہی الیکشن ہوسکتے ہیں،اگرستمبر میں الیکشن نہیں ہوتے تو عمران خان پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں توڑ دیں گے،جتنی مقبولیت ہے وہ آسانی سے الیکشن جیت جائیں گے ،جیسے وہ چاہیں گے کریں گے۔نئے الیکشن کی صورت میں پھر وہ مرکز میں آسانی سے حکومت بنا لیں گے۔فٹ بال کو کک لگے گی تو بال عمران خان کے پاس ہی گرے گی اور وہ گول کریں گے۔