شاہ رخ خان کی  نئی فلم میں انٹری۔۔ ہیروئن کون ؟ جانیے

Aug 25, 2021 | 14:50:PM
شاہ رخ خان کی  نئی فلم میں انٹری۔۔ ہیروئن کون ؟ جانیے
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے معروف اداکار شاہ رخ خان بالی وڈ ہدایت کار راج کمار ہرانی کے ساتھ ان کی نئی فلم میں  کام کریں گے۔ 

رپورٹ کے مطابق نجومیوں نے شاہ رخ خان کو بتایا ہے کہ ان کی قسمت پر چھائی نحوست یا ساڑھ ستی کا دور 2021 کے گیارہویں مہینے میں ختم ہورہا ہے  جس کے بعد انہوں نے راج کمار ہرانی کے ساتھ کامیڈی فلم سائن کی ہے۔ فلم کی شوٹنگ کینیڈا اور بھارت میں ہوگی جبکہ ان کے ساتھ تاپسی پنوں ہیروئن آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیںشادی سے کچھ  گھنٹے پہلے دولہے کی دردناک موت۔۔دلہن نے پھر کیا کیا جانیے!
 یادرہے ہالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کی 2014 کے بعد سے اب تک کوئی فلم ہٹ نہیں ہوسکی۔ ان کی  آخری فلم ’زیرو‘ 2018 میں ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی, اس کے بعد سے اب تک شاہ رخ خان بڑے پردے سے مسلسل غائب ہیں. دوسری جانب کچھ افراد کا کہنا ہے یہ شاہ رخ خان کی خوش قسمتی ہے کیونکہ کورونا کے باعث بالی وڈ کو پہلے شدید مشکلات کا سامنا ہے اور گذشتہ 16 ماہ سے بالی وڈ فلمیں ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کی جا رہی ہیں، اس عرصے میں بالی وڈ انڈسٹری کوئی بلاک بسٹر فلم بھی نہیں دے پائی جس سے پوری انڈسٹری پر مایوسی کے سائے ہیں۔

 خیال رہے کہ شاہ رخ خان نے فلم ’پٹھان‘ سائن کی ہے جس میں وہ جاسوس کا کردار ادا کریں گے۔ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ جان ابراہم بھی ہوں گے اور فلم 2022 میں ریلیز کی جائے گی۔   
یہ بھی پڑھیں: ڈاکوؤں نے بچے کے سامنے خاتون کو  زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا