کوٹ لکھپت:خاوند کا بیوی پر چھریوں سےحملہ ، ہسپتال منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص احمد)لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں خاوند کا بیوی پر حملہ ،چھریوں کے وار سے 27 سالہ خاتون زخمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے ، کوٹ لکھپت کے علاقہ میں نشے کے عادی خاوند نے پیسے نہ دینے پر چھریوں کے وار سے بیوی کو زخمی کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہولناک واقعات کا مرکزی کردار گرفتار، دارالحکومت میں ہلچل
27 سالہ مہناز خاتون کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا،خاتون کے جسم پر مختلف جگہوں پر زخم آئے ہیں۔
پولیس کے مطابق خاوند نشے کا عادی ہے،خاوند پیسوں کا مطالبہ کررہا تھا، خاتون نے انکار کیا تو حملہ کر دیا۔
ملزمہ کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔