عاصم اظہر کی ہانیہ عامر کا ہاتھ تھامنے کی ویڈیو وائرل،مداح حیران
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)’’پاکستانی ڈمپل گرل‘‘ہانیہ عامر کی گلوکارعاصم اظہر کے کنسرٹ میں موجودگی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی۔
عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی موجودگی نے مداحوں کو حیران کردیا،اگرچہ ہانیہ عامر چہرہ چھپا کر کنسرٹ میں موجود تھیں،تاہم مداحوں نے ہجوم میں بھی انہیں پہچان لیا۔
اس طرح گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
اس سے قبل عاصم اظہر کی 29ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی ہانیہ عامر کی شرکت نے مداحوں کو حیران کر دیاتھا،دونوں کے درمیان 2018 سے 2020 تک گہری دوستی رہی اور وہ اکثر تقریبات اور سوشل میڈیا پر ایک ساتھ نظر آتے تھے، بعدازاں دونوں کے درمیان دوری پیدا ہوگئی اور عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی تھی جوکچھ عرصے بعدختم ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:انڈسٹری میں سیاست دیکھ کر کئی بار شوبزچھوڑنے کاسوچا ؛علی ظفر
ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو مختلف تقریبات میں کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیاہے۔