انڈسٹری میں سیاست دیکھ کر کئی بار شوبزچھوڑنے کاسوچا ؛علی ظفر

  معصوم خواہش کیساتھ شوبز میں آیا تھا کہ صرف فن تخلیق کروں،اہلخانہ کی حمایت نے ہر آزمائش سے نکالا

Apr 25, 2026 | 10:29:AM
انڈسٹری میں سیاست دیکھ کر کئی بار شوبزچھوڑنے کاسوچا ؛علی ظفر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں سیاسی ماحول دیکھ کر کئی بار شوبز کو خیر باد کہنے کا سوچا ہے۔
 علی ظفر نےحال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا،اس موقع پرانہوں نے شوبز کو مکمل طور پر خیرباد کہنے سے متعلق بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
علی ظفر نے کہاکہ میں اپنے کیریئر سے محبت کرتا ہوں اور مجھے پاکستان سے بے پناہ محبت اور عزت ملی ہے، لیکن دل سے محض ایک فنکار ہوں، ایک معصوم خواہش کے ساتھ شوبز میں آیا تھا کہ صرف فن تخلیق کروں۔
علی ظفرنے کہاکہ میری واحد خواہش یہی تھی کہ تخلیقی کام جاری رکھوں، لیکن جب اس شعبے میں سیاست شامل ہو جاتی ہے اور انسان کو متاثر کرتی ہے تو وہ انسان کو بدل کر کچھ اور بنا دیتی ہے، اسی مرحلے پر میں نے سوچا کہ شاید سب کچھ چھوڑ دینا ہی بہتر ہو۔

یہ بھی پڑھیں:معروف فلمی اداکارعلی خان دل کادورپڑنے سے انتقال کرگئے
معروف گلوکار نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں میرے اہلِ خانہ کی حمایت ہی وہ عنصر تھا جس نے مجھے ہر آزمائش سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف 8 سالہ قانونی جنگ جیتی ہے۔