معروف فلمی اداکارعلی خان دل کادورپڑنے سے انتقال کرگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار علی خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
رفاقت علی المعروف علی خان کو طبیعت کی خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھاجہاں وہ دو گھنٹے ایمرجنسی میں زیر علاج رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔
اداکار طبیعت ناساز ہونے کے باوجود داتادربارپر حاضری کےلیے روانہ ہوئے لیکن راستے میں ہی انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ موٹر سائیکل سے گرگئے۔
یہ بھی پڑھیں:ساس کے رویے کو صرف منفی انداز میں نہ دیکھیں؛فضیلہ قاضی
علی خان ایک محنتی اور جینئن فنکار تھے جو فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنانے کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے تھے،انتقال کے بعد اداکار کے بھائی میت کو آبائی شہر گوجرانوالہ لے گئے، جہاں آج ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔