ساس کے رویے کو صرف منفی انداز میں نہ دیکھیں؛فضیلہ قاضی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نےساس کے رویوں میں تبدیلی کی اصل وجہ بتادی۔
فضیلہ قاضی حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں ساس اور ماں کے رویوں میں آنے والی تبدیلیوں پر کھل کر بات کی۔
سینئراداکارہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ساس کے رویوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے بدلتے رویے کے پیچھے اہم نفسیاتی اور جسمانی عوامل ہوتے ہیں، اکثر لوگ کہتے ہیں کہ بیٹوں کی شادی کے بعد ساس کا رویہ بدل جاتا ہے، مگر کوئی یہ نہیں سوچتا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔
سینئراداکارہ نے کہاکہ زیادہ تر خواتین اس عمر میں ہوتی ہیں جب ان کے بچوں کی شادیاں ہوتی ہیں اور یہ عمر پری مینوپاز کا مرحلہ ہوتی ہے، جس میں ہارمونل تبدیلیاں خواتین کے جذبات اور رویے پر اثر انداز ہوتی ہیں، اس عمر میں خواتین زیادہ جذباتی ہو جاتی ہیں اور اکثر رونے لگتی ہیں، جبکہ ماضی میں اس حوالے سے آگاہی کم ہونے کے باعث خواتین خود بھی ان تبدیلیوں کو سمجھ نہیں پاتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:دبئی کا گولڈن ویزا لینے سےکیوں انکارکیا؟بشریٰ انصاری نےوجہ بتادی
فضیلہ قاضی نے کہا کہ جب وہ خواتین ساس بنتی ہیں تو ان تبدیلیوں کو سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے اور بعض اوقات وہ خود ترسی کا شکار بھی ہو جاتی ہیں،ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب خواتین خود کو گھر کے تمام کام کرنے والی ایک مددگار سمجھنے لگتی ہیں، اس لیے معاشرے کو چاہیے کہ وہ ان کے جذبات اور حالات کو سمجھے اور ساس کے رویے کو صرف منفی انداز میں نہ دیکھے۔