دبئی کا گولڈن ویزا لینے سےکیوں انکارکیا؟بشریٰ انصاری نےوجہ بتادی

Apr 24, 2026 | 14:28:PM
دبئی کا گولڈن ویزا لینے سےکیوں انکارکیا؟بشریٰ انصاری نےوجہ بتادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے دبئی کا گولڈن ویزا لینے سے انکار کرنے کی وجہ بتا دی۔
 بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں دبئی کے گولڈن ویزے کی پیشکش کے بارے میں بھی گفتگو کی کہ انہوں نے کیوں اسے لینے سے انکارکیا۔

بشریٰ انصاری نے گفتگوکرتے  ہوئے بتایا کہ امارات کے لوگوں کا مسئلہ یہ ہے کہ ان کے ملک سے اتنا تیل نکلا، ان کے پاس اتنا پیسہ ہے، لیکن اُنہوں نے اپنی قوم کی تعلیم و تربیت کے لیے ملک میں کوئی ہارورڈ طرز کی یونیورسٹی نہیں بنائی کہ ان کے لوگ بھی ڈاکٹرز، انجینئرز، تھنکرز اور سائنسدان بن کر نکلتے،اگر ایسا ہوتا تو امارات کے لوگ دنیا کو ذہنی طور پر ٹکر دینے کے قابل ہوتے لیکن وہاں تو سب کو بس برینڈڈ چیزوں کا بخار ہے۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں جب بھی دبئی جاتی ہوں، مجھے عجیب سی الجھن ہونے لگتی ہے، وہاں ہر چیز برینڈڈ نظر آتی ہے، سڑکیں برینڈڈ، لوگوں نے کروڑوں کے پرفیوم لگائے ہوتے ہیں، خواتین کے پاس ایک سے ایک برینڈڈ پرس نظر آ رہے ہوتے ہیں، سب برینڈڈ پھر رہے ہوتے ہیں، پلاسٹک لائف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:والدین اپنی مادری زبانوں کو نظر انداز نہ کریں ,صبا حمید کامشورہ
بشریٰ انصاری نے بتایا کہ کچھ مشہور شخصیات کو گولڈن ویزا بھی دیا جاتا ہے، بڑی مہربانی ان لوگوں کی جو گولڈن ویزا دیتے ہیں، گولڈن ویزا دینے کے کچھ تھوڑے سے پیسے لیتے ہیں، مجھے بھی گولڈن ویزے کی پیشکش کی گئی تھی، مگر مجھے ایک تو دبئی جانے کا شوق نہیں ہے اور دوسرا یہ کہ میرا دبئی میں کوئی رشتے دار بھی موجود نہیں ہے اس لیے میں نے انکار کر دیا،ایک ٹریول ایجنٹ نے مجھے بالکل مفت گولڈن ویزا فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی، لیکن پھر بھی میرا دل نہیں مانا۔