شادی ہالز و ریسٹورنٹس والے ہوشیار، مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب،ٹیکس چوری پر سخت کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 60 لاکھ روپے سالانہ یا اس سے زائد آمدن والے ریسٹورنٹس پر الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب لازمی قرار دے دی۔الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب اور سیلز ٹیکس ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے راولپنڈی ڈویژن میں ٹیکس آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان پی آر اے کے مطابق الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب اور سیلز ٹیکس ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے راولپنڈی ڈویژن میں ٹیکس آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے ،چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی اور کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی ڈویژن کے شادی ہالز و ریسٹورنٹس سے آگاہی مہم کا آغازکیا گیا ہے ۔پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 60 لاکھ روپے سالانہ یا اس سے زائد آمدن والے ریسٹورنٹس پر الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب لازمی قرار دے دی۔پہلے مرحلے میں راولپنڈی شہر میں واقع شادی ہالز و ریسٹورنٹس پر آگاہی مہم کے تحت سٹینڈیز رکھی گئی ہیں اور بینرز آویزاں کئے گئے ہیں،دوسرے مرحلے میں آگاہی مہم کا دائرہ کار راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع تک پھیلایا جائے گا ۔پنجاب ریونیو اتھارٹی راولپنڈی شہر میں پشاور روڈ، حیدر روڈ، آدم جی روڈ، کامران مارکیٹ میں پی آر اے کی جانب سے سٹیمرز و بینرز لگائے گئے ہیں، ان سٹیمرز و بینرز پر ریسٹورنٹس مالکان کو سسٹم کی تنصیب کے باوجود رسیدوں کا اجراء نہ کرنے والوں کو انتباہ کیا گیا ہے۔اتھارٹی نے پنجاب سیلز ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی کے عوام سے تعاون کی درخواست کی ہے،ٹیکس کی ادائیگی میں کوتاہی و چوری کی صورت میں پی آر اے کے ہیلپ لائن نمبرز پر آگاہ کیاجائے۔
ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم نہ لگانے پر پی آر اے کی جانب سے انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے کے بعد امیتابھ بچن کی ٹویٹ نے ہنگامہ کھڑا کر دیا،بھارتی ناراض