جائیداد کا تنازع۔۔ باپ دوبیٹوں سمیت قتل

Apr 25, 2021 | 20:22:PM
 جائیداد کا تنازع۔۔ باپ دوبیٹوں سمیت قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سیالکوٹ کے علاقے نواز کنڈا دبرجی چوک میں جائیداد کے تنازعے پر ملزموں نے باپ کو دوبیٹوں سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
 پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ نواز کنڈا دبرجی چوک میں پیش آیا، اور مقتولین پر فائرنگ چچا زاد بھائیوں نے کی اور فرار ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ اصغر اور اس کے دو بیٹے 24 سالہ اورنگزیب اور محمد افضل شامل ہیں۔
 فائرنگ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی شناخت 31 سالہ وقاص اور 25 سالہ فہد کے ناموں سے ہوئی اور دونوں آپس میں سگے بھائی ہیں، جاں بحق اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
 یہ بھی پڑھیں۔باجوڑ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام