باجوڑ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

Apr 25, 2021 | 19:46:PM
باجوڑ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں سکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔سیکیورٹی فورسز نے خفیہ ٹھکانوں سے بارودی مواد بھی برآمد کر لیا جبکہ ان ٹھکانوں سے گولے، آئی ای ڈیز، بارودی سرنگ اور اسلحہ برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: نیازی صاحب کا ڈھائی سالہ اقتدار عوام پر عذاب ہے ،فیصل کریم کنڈی کا وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل