نیازی صاحب کا ڈھائی سالہ اقتدار عوام پر عذاب ہے ،فیصل کریم کنڈی کا وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل 

Apr 25, 2021 | 19:34:PM
نیازی صاحب کا ڈھائی سالہ اقتدار عوام پر عذاب ہے ،فیصل کریم کنڈی کا وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ نیازی صاحب کا ڈھائی سالہ اقتدار عوام پر عذاب ہے ، نیازی صاحب آپ کے اقتدار میں مودی نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بنایا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہاکہ نیازی صاحب آپ نے وعدہ کیا تھا خودکشی کروں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا ،،نیازی صاحب آپ نے ملک کی معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی ،
فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ نیازی صاحب یہ کیسا انصاف ہے آپ کا گھر ریگولرائز ہوتا ہے غریبوں کی جھونپڑیاں مسمار ہوتی ہیں ، پی پی رہنما نے چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ نام نہاد صحت کارڈ سے کتنے لوگوں کا علاج ہوا ہے اعدادوشمار پارلیمان میں لائیں ۔
فیصل کریم کنڈی نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ پٹرول، ادویات، چینی اور گندم کا بحران پیدا کرکے لوٹ مار کرنے والے جیل کیوں نہیں گئے ،پی پی رہنما نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ کہاں ہیں دو سو ارب ڈالر ، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر ۔

یہ بھی پڑھیں: قوم وسائل کی کمی سے نہیں کرپشن سے تباہ ہوتی ہے، وزیراعظم