انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ،اوپن مارکیٹ میں قیمتیں برقرار

Sep 24, 2025 | 19:44:PM
انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ،اوپن مارکیٹ میں قیمتیں برقرار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا معمولی اضافے ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 281.42 روپے سے بڑھ کر 281.43 روپے پر بند ہوا۔

جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 282.45 روپے  پر برقرار رہا، یورو 30 پیسے سستاہوکر 334.99  روپے کا ہوگیا ، برطانوی پاؤنڈ 38 پیسے سستاہوکر  384.43روپے پر آ گیا۔  
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 2 پیسے کم ہوکر 77.77 روپے پر آ  گیاہے، اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 1 پیسے بڑھ کر 75.81 روپے کا ہوگیا۔