برطانیہ جانیوالوں کیلئے خوشخبری، پی آئی اے آئندہ ماہ براہ راست فضائی آپریشن شروع کریگی

Sep 24, 2025 | 18:30:PM
برطانیہ جانیوالوں کیلئے خوشخبری، پی آئی اے آئندہ ماہ براہ راست فضائی آپریشن شروع کریگی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی ائیرلائن پی آئی اے آئندہ ماہ برطانیہ کیلئے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی ، ابتدائی مرحلے میں مانچسٹر کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی۔ لندن اور برمنگھم کے لیے بھی سروس  جلد شروع کی جائے گی۔

ترجمان  پی آئی اے  کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو برطانیہ کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر (TCO) کی منظوری مل گئی ہے، جس کے بعد قومی ایئرلائن آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن شروع کرے گی۔ ابتدائی مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ بعد ازاں لندن اور برمنگھم کے لیے بھی سروس فراہم کی جائے گی۔

برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس حوالے سے پی آئی اے کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔پی آئی اے کو پانچ سال کے لیے سیکیورٹی اور کارگو سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں، جس کے تحت قومی ایئرلائن مسافروں اور کارگو دونوں کے لیے پروازیں آپریٹ کرسکے گی۔بین الاقوامی ہوابازی کے اداروں نے پی آئی اے کے سیفٹی اور آپریشنز پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی ٹیم نے گزشتہ پانچ سال کے سخت آڈٹس میں کامیابی حاصل کی، جس کے بعد یہ منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اعظم سواتی کی بیرون ملک سفر پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ