پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کر دیا

Sep 24, 2025 | 15:00:PM
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  نے دھوکہ دہی سے بچانے کیلئے موبائل فون صارفین کو خبردار کر دیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں موبائل فون صارفین کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی آن لائن شناخت، ذاتی اور مالی معلومات کے تحفظ کیلئے ہوشیار رہیں، جعلی فون کالز، مشکوک لنکس اور دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔

ترجمان پی ٹی اے نے کہا کہ آن لائن فراڈ یا دھوکہ دہی سے ہمیشہ ہوشیار رہیں، دھوکے باز آپ کو انعامی رقم کا لالچ دے کر کسی لنک پر کلک کرنے کا کہہ کر آپ سے آپ کی مالی معلومات جیسا کہ بینک کی تفصیلات وغیرہ پوچھ کر آپ کے ساتھ فراڈ کر سکتے ہیں۔

 انتباہ میں کہا گیا کہ کسی بھی مشتبہ نمبر سے موصول ہونے والی فون کال، میسج یا لنک کو پی ٹی اے سی ایم ایس موبائل ایپ پر رپورٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان نہ ہمارے بھائی ہیں اور نہ دوست ، خواجہ آصف

سائبر کرائم کی صورت میں نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی کی ہیلپ لائن 1799 پر رابطہ کریں جبکہ مالی یا موبائل بینکنگ فراڈ کی رپورٹ کیلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہیلپ لائن 021111727273 پر رابطہ کریں۔