’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے بھارت میں بھی چر چے

Sep 24, 2022 | 12:02:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کئے بھارت میں بھی چر چے
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) 13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ’کیرکٹر پوسٹرز‘ جاری کردیئے گئے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی مرکزی اداکاراؤں ماہرہ خان اور حمائمہ ملک نے اپنے کیرکٹر پوسٹرز شیئر کیے تو بھارتی سُپر اسٹارز بھی ان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ حمائمہ ملک نے ’دارو‘ کے کردار کا پوسٹر شیئر کیا تو بالی ووڈ کے رومانٹک ہیرو عمران ہاشمی بھی اپنی سابقہ ساتھی اداکارہ کے سحِر میں مبتلا ہوگئے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’حمائمہ اچھی لگ رہی ہیں، فلم میں آپ کی شاندار پرفارمنس دیکھنے کے منتظر ہیں، آپ کو کامیابی ملے‘۔

یاد رہے کہ عمران ہاشمی اور حمائمہ ملک نے 2014 میں بالی ووڈ کی فلم ’راجہ نٹورلال‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

 یاد رہے کہ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے فلم میں اپنے کردار ’مکھو‘ کا پوسٹر شیئر کیا تو اس کا جادو بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ہریتک روشن پر بھی چل گیا، انہوں نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’لو اٹ‘ (Love It)۔