کوئٹہ -- داخلہ کے لئے احتجاج کرنے والے 75 گرفتار  طلبا گرفتار

Sep 24, 2021 | 15:42:PM
 کوئٹہ -- داخلہ کے لئے احتجاج کرنے والے 75 گرفتار  طلبا گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کوئٹہ میں میڈیکل کالجز میں داخلہ کے لئے احتجاج کرنے والے پری میڈیکل کے 75 طلباء کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پری میڈیکل کے ان 75 طلباء کو مختلف دفعات کے تحت رات گئے گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار طلباء نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے آن لائن انٹری ٹیسٹ لیئے جانے کے خلاف دھرنا دیا تھا جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی طلبہ کے لئے خوشخبری