پاکستان اور ترکی کے درمیان فیری سروس کے آغاز پر غور

Oct 24, 2025 | 17:05:PM
پاکستان اور ترکی کے درمیان فیری سروس کے آغاز پر غور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن )اسلام آباد میں وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری سے ترک وزیر ٹرانسپورٹ کی ملاقات جس کے دوران  جہاز سازی، آپریشنز اور شپ بریکنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

جنید انوار چودھری نے  ترک سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی،گوادر کو جدید میری ٹائم حب میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

ترک وزیر نے پاکستان کے ساتھ میری ٹائم تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ  ترک سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

جنید انوار چودھری نے کہا کہ فیری سروس سے پاک ترک تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا،پاکستان کے پاس 25 ہزار ٹن ٹونا مچھلی کا کوٹہ موجود ہے،پاکستان آئندہ تین ماہ میں میری ٹائم کانفرنس منعقد کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم سے قطری وزیرتجارت کی ملاقات