وزارت داخلہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

Oct 24, 2025 | 14:01:PM
وزارت داخلہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے،وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 8 خارجی جہنم واصل ،5شدید زخمی

وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز پابندی کی منظوری دی تھی جس کے بعد اب وزارت داخلہ نے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔


وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد ٹی ایل پی کو اب کالعدم جماعت قرار دے دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے مطابق ٹی ایل پی کو فرسٹ شیڈول کے تحت کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی جبکہ پنجاب حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش کی تھی۔