آج بھارت کیخلاف افتتاحی میچ جیتیں گے ، کپتان بابر اعظم 

Oct 24, 2021 | 13:35:PM
بابر اعظم کا کہنا ہے بھارت سے میچ جیتیں گے
کیپشن: بابر اعظم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی،بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں اور پر امید ہیں کہ بھارت کے خلاف افتتاحی میچ جیتیں گے ۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے تگڑا مقابلہ آج شام 7 بجے ہوگا جہاں پاک بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی ، ایک طرف دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اترنے کی حکمت عملی بنا چکی ہیں  تو دوسری جانب دونوں ممالک کے شائقین بھی میچ دیکھنے کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کر چکے ہیں ، سرحد کے دونوں اطراف شائقین انتہائی پرجوش ہیں اور اپنی اپنی ٹیم کی جیت کیلئے پر امید ہیں  ۔

بابر اعظم نے ماضی میں ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے تمام میچز ہارنےسے متعلق کہا کہ ماضی میں جو ہوا وہ ماضی ہے ،ہم کسی ریکارڈ پر توجہ کئے بغیر مستقبل کی جانب دیکھ رہے ہیں،  کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں اور پر امید ہیں کہ بھارت کے خلاف افتتاحی میچ جیتیں گے ، ہمارے پاس شکست دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں ، ہم پریشر فری کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں ۔ 

  خیال کیا جا رہا ہے کہ حیدر علی اور آصف علی میں سے کسی ایک کو موقع دیا جائے گا ۔ ایک سوال کہ ""سرفراز احمد کو جگہ کیوں نہیں دی گئی "" کے جواب  میں کپتان نے کہا کہ ان کا شعیب ملک کے ساتھ ٹائی ہوا تھا ، بہت سوچ بچار کے بعد ہم نے شعیب ملک کا انتخاب کیا کیوں کہ شعیب کے پاس تمام ضروری صلاحتیں اور حریف کو زیر کرنے کی تکنیک موجود ہے ،  سرفراز کی جہاں بھی خدمات درکار ہوں گی انہیں استعمال کیا جائے گا۔

کپتان بابر اعظم نے شاداب خان کی ناقاص باؤلنگ اور بیٹنگ کا بھی دفاع کیا ، کہا کہ وہ اپنی فارم میں نہیں آئے مگر انہوں نے اپنی باؤلنگ اور بیٹنگ پر بھرپور محنت کی ہے اور  ہمیں امید ہے کہ ٹورنامنٹ میں وہ بہترین کارکردگی دکھائیں گے ، شاداب کے پاس دیگر تمام سے زیادہ صلاحیتیں موجو دہیں ۔

 یہ بھی پڑھیں:    پاک بھارت ٹاکرا: کرکٹ اسکواڈ کی فیملیز بھی میچ دیکھیں گی