سوئی گیس صارفین کیلئے اچھی خبر ،اوگرا نےقیمتوں میں کمی منظوری دیدی

Nov 24, 2025 | 22:23:PM
سوئی گیس صارفین کیلئے اچھی خبر ،اوگرا نےقیمتوں میں کمی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)سوئی گیس صارفین کیلئے اچھی خبر ،گیس کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ ۔اوگرا نےگیس کی قیمتوں میں اوسطا 8فیصد تک کمی کی منظوری دے دی۔ 

تفصیلات کے مطابق اوگرانےفیصلہ منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ،سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمتوں میں اوسطا 8فیصد کمی کی منظوری دی گئی ہے، اس کےعلاوہ سوئی ناردرن کے لیے گیس کی قیمتوں میں اوسطا 3فیصد کمی کی منظوری دی گئی ہے۔اوگرا نے رواں مالی سال گیس کمپنیوں کی ریونیو ضروریات کے تحت فیصلہ کیا ہے،ایس این جی پی ایل کے لیے گیس کی قیمت1804اعشاریہ صفر اٹھ روپے فی ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے،ایس ایس جی سی کے لیےگیس کی قیمت 1549اعشاریہ اکتالیس روپے فی ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

ایس ایس جی سی نےگیس کی قیمت میں 22فیصد اضافے کی درخواست کی تھی ۔سوئی ناردرن نے28.62 فیصد گیس کی قیمت بڑھانے کی درخواست کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات،باہمی امور اور تعلقات پر تبادلہ خیال