وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات،باہمی امور اور تعلقات پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خالد چیمہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات، دونوں اہم شخصیات نے ملاقات میں باہمی امور اور تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ہیڈ کوارٹر میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے وفاقی وزیر محسن نقوی کا استقبال کیا، ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں خصوصا منشیات کی سمگلنگ سے نمنٹے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں سکیورٹی امور پر بات چیت کی گئی، مششرکہ اہداف کے حصول کے لیے دونوں ملکوں کےسٹریٹیجک تعلقات کے فریم ورک کے اندر باہمی تعاون مضبوط بنانے پر زور دیا۔

اس اہم ملاقات میں نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن محمد بن عیاف، معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ھشام بن عبدالرحمن الفالح، وزیرداخلہ کے دفتر کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبدالعزیز الیحیی، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور وزارت داخلہ کے عہدیدار شریک تھے ۔ریاض میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، وزارت داخلہ اور انسداد منشیات کے انڈر سیکرٹری محمد خرم آغا بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ہائی کمیشن اور ایچ ای سی کی مشترکہ کاوش، ڈھاکہ میں پاکستان ایجوکیشن ایکسپو