لاہور قلندرز کی پی ایس ایل کیساتھ مزید 10 سال کیلئے معاہدہ کی تجدید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کیساتھ مزید دس سال کے لیے معاہدہ کی تجدید کر دی، لاہور قلندرز نے ای وائی کی ویلیوایشن کے بعد معاہدے کی تجدید کی۔
اس موقع پر پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ لاہور قلندرز کی جانب سے معاہدے کی تجدید پی ایس ایل پر اعتماد کا ثبوت ہے،لاہور قلندرز کے مالکان نے اپنی فرنچائز کو عالمی برانڈ بنا دیا۔
سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل اگلے سال 11ویں ایڈیشن سے آٹھ ٹیموں تک بڑھ جائے گا، لاہور قلندرز کا جذبہ اور توانائی پی ایس ایل کی پہچان ہے۔
انھوں نے کہا کہ قلندرز کی ٹیلنٹ نرسری نے پاکستان کرکٹ کو نیا خون دیا، شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں چار سال میں تین ٹائٹل لاہور قلندرز کے نام کیےپی سی بی نےلاہور قلندرز کے ساتھ مضبوط شراکت داری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں :قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں روحیل نذیر کی ڈبل سنچری