دورہ بنگلہ دیش کیلئے15 رکنی پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمدحماد)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے 15 رکنی پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا اعلان کردیا۔
ٹیم کی کپتانی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی آل راؤنڈر ایمان نصیر کریں گی،15رکنی ٹیم میں پچھلےانڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی 8 کھلاڑی شامل ہیں۔

کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر کومل خان، سپنرز علیسہ مختیار، میمونہ خالد اور روزینہ اکرم شامل ہیں،عائشہ ریاض، شہر بانو، ماہ نور زیب اور بریرہ سیف فاسٹ بولنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گی۔
بیٹرز میں رویل فرحان، عریشہ انصاری، فضہ فیاض، ذوفشاں ایاز اور راحیمہ سید شامل ہیں۔
کپتان ایمان نصیر کے علاوہ اقصی حبیب بھی بطور آل راؤنڈر کھیلیں گی۔
خیال رہے کہ پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم بنگلہ دیش انڈر 19 کے خلاف 3 سے 12 دسمبر تک5ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی،میچز کا انعقاد بنگلہ دیش کے کاکسز اکیڈمی گراؤنڈ میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ قائم کردیا