سی ٹی ڈی نے کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ متعارف کروادیا

Nov 24, 2025 | 18:56:PM
سی ٹی ڈی نے کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ متعارف کروادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابدچودھری) محکمہ انسداد دہشتگردی(کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ،سی ٹی ڈی) نے کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ قائم کردیا ،کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ  چلتا پھرتا ہیڈ کوارٹرہو گا۔ 

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ  گاڑی میں نصب ہو گااور حساس پروگراموں پر لگایا جائے گا،خصوصی گاڑی رائیونڈ اجتماع، داتا دربار ، کرکٹ میچز پر لگائی جائے گی، یومِ عاشور ،بڑے سیاسی اجتماعات میں بطور ’’موبائل آپریشنز ہیڈکوارٹر‘‘ استعمل ہو گا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق حساس پروگراموں کی مانیٹرنگ، کمانڈ اور کوآرڈی نیشن ایک ہی موبائل وین  سے  ہو گی ،لائیو آپریشنز کے دوران فورس کو ڈیٹا، ویڈیو فیڈ اور تجزیاتی معاونت فراہم  کی جائے گی،گاڑی میں  ملٹی پاور ورک سٹیشنز، کانفرنس کارنر، پریزنٹیشن موڈ کی سہولتیں موجود ہونگی۔ 

حکام کا مزید کہنا تھا کہ موبائل یونٹ لاہور سے کراچی، کوئٹہ ،پشاور اور سرحدی علاقوں میں بیک اَپ کمانڈ سنٹر  کا کام کرے گا،سپیشل آپریشنز ٹیموں کو ڈیٹا بیس،  پولیس اور ٹیلی کام نیٹ ورکس کی سہولت بھی موبائل یونٹ سے ملے گی،موبائل یونٹ  360 ڈگری پی ٹی زیڈ، پن ہول اور ڈرون کیمروں کے جال کے ساتھ کام کرے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  وفاقی آئینی عدالت میں خالی آسامیاں پر کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری