ورلڈ کپ تیاریوں پر سوال؟ محمد حفیظ نے اہم نکتہ اٹھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )سابق کپتان محمد حفیظ نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز سے قبل قومی ٹیم سے دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مضبوط کمبینیشن تشکیل دینے کی امیدیں وابستہ کرلیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک کھیلی جائے گی، یہ رواں برس پاکستان کی دوسری ون ڈے سیریز ہوگی۔
محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا تاہم فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق پاکستان کو اب تک صرف 10 ون ڈے میچز ملے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مفت بجلی،حکومت نے بڑا اعلان کر دیا
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم ان میچز میں بہترین وسائل بروئے کار لا کر مضبوط اسکواڈ تیار کرے گی۔
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے بعد پاکستان نے 5 ون ڈے سیریز کھیلیں جن میں 3 بیرون ملک ہار جبکہ 2 ہوم سیریز میں کامیابی حاصل کی۔