600 یونٹ تک بجلی مفت،بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ اہم بیان سامنے آگیا

May 24, 2026 | 10:56:AM
 600 یونٹ تک بجلی مفت،بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ اہم بیان سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان  نے توانائی پالیسی اور عوامی ریلیف کے حوالے سے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے 600 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے، جس کا مقصد عام صارفین کو براہِ راست ریلیف دینا ہے۔

ان کے مطابق اس پالیسی کے تحت گھریلو صارفین اپنی ضرورت کے مطابق ایئر کنڈیشنر سمیت دیگر برقی آلات استعمال کر سکتے ہیں، جبکہ حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ بجلی کا محکمہ مالی نقصان میں نہ جائے۔

وزیراعلیٰ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حکومت نے 540 میگاواٹ کا ایک پرائیویٹ تھرمل پاور پلانٹ 1080 کروڑ روپے میں خرید لیا ہے، جس سے توانائی کی پیداوار پر حکومتی کنٹرول مزید مضبوط ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:گاڑی والوں کیلئےبری خبر! پٹرول پر بڑی پابندی لگ گئی

انہوں نے کہا کہ ریاست میں کوئلے کی مقامی پیداوار پر بھی کام جاری ہے، اور ایک کان سے سالانہ تقریباً 70 لاکھ میٹرک ٹن کوئلہ نکالا جا رہا ہے، جو نسبتاً سستا ہونے کی وجہ سے بجلی کی پیداواری لاگت کم کرتا ہے۔

بھگونت مان کے مطابق ماضی میں سرکاری اداروں کو نقصان میں ظاہر کر کے نجکاری کی جاتی رہی، تاہم موجودہ حکومت اس کے برعکس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اداروں کو مستحکم اور خود کفیل بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد عوام کو سستی بجلی فراہم کرنا اور توانائی کے شعبے میں خود انحصاری حاصل کرنا ہے۔