کریمیا میں ایندھن کی فروخت محدود کر دی گئی

May 24, 2026 | 09:02:AM
 کریمیا میں ایندھن کی فروخت محدود کر دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس کے زیرِ قبضہ کریمیا کے اہم شہر سیواستوپول میں ایندھن کی فروخت محدود کر دی گئی ہے، مقامی گورنر میخائل رازفوزھائیف کے مطابق لاجسٹک مسائل کے باعث فی گاڑی صرف 20 لیٹر پیٹرول دینے کی اجازت دی گئی ہے  یہ پابندی صورتحال معمول پر آنے تک برقرار رہے گی۔

سیواستوپول کریمیا کا سب سے بڑا شہر اور روس کے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کا مرکزی مرکز سمجھا جاتا ہے، اس لیے وہاں ایندھن کی قلت نے تشویش پیدا کر دی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حالیہ دنوں میں یوکرینی ڈرون حملوں کے بعد روس کے وسطی علاقوں میں قائم متعدد بڑی آئل ریفائنریز کو پیداوار کم یا مکمل بند کرنا پڑی، خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ان حملوں نے روس کی فیول سپلائی چین پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: فیول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان 

دوسری جانب کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے دعویٰ کیا ہے کہ روس میں ایندھن کی فراہمی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ تاہم روس پہلے ہی اپریل سے جولائی کے اختتام تک پٹرول کی برآمدات پر پابندی عائد کر چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یوکرینی حملے جاری رہے تو روس کو مزید علاقوں میں بھی فیول سپلائی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔