امریکی صدر کی سابقہ بہو میں کینسر کی تشخیص

May 24, 2026 | 12:24:PM
 امریکی صدر کی سابقہ بہو میں کینسر کی تشخیص
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ بہو وینیسا ٹرمپ کو چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 48 سالہ وینیسا ٹرمپ نے ایک پیغام میں کہا کہ انہیں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم کے ساتھ علاج کی تیاری کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ڈاکٹروں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے رواں ہفتے کے آغاز میں میرا میڈیکل پروسیجر کیا۔

وینیسا ٹرمپ کی بیٹی کائی ٹرمپ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سب سے مضبوط شخصیت جسے وہ جانتی ہیں۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے بھی اپنی سابقہ بھاوج وینیسا ٹرمپ کے لیے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں نیک خواہشات اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور وینیسا ٹرمپ میں علیحدگی 2018ء میں ہوئی تھی، یہ شادی 12 برس قائم رہی تھی اور ان کے 5 بچے ہیں۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا  شدت اختیار  کر گئی،500 سے زائد بچے جاں بحق