بہاولپور : کھیتوں میں بکریاں جانے پر ملزمان کا خاتون پر مبینہ تشدد،گھر بھی نذر آتش

May 24, 2026 | 10:32:AM
بہاولپور : کھیتوں میں بکریاں جانے پر ملزمان کا خاتون پر مبینہ تشدد،گھر بھی نذر آتش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بہاولپور کے علاقے یزمان میں کھیتوں میں بکریاں جانے پر ملزمان نے خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

درج مقدمے کے مطابق ملزمان نے بکریاں کھیتوں میں جانے پرگھر کو بھی آگ لگا ئی، جس کے نتیجے میں  مزید دو گھر بھی آگ بھی لپیٹ میں آئے ، متاثرہ گھروں میں رکھے پیسے اور زیورات بھی جل کر راکھ ہو گئے۔

مقدمے میں بتایا گیا کہ ملزمان 30 بکریاں بھی ساتھ لے گئے۔

واقعے کے متاثرین کی جانب سے  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کی اپیل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وباء پھیل گئی!500بچے جاں بحق، ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ