منوج با جپائی کتنے کروڑ اثاثوں کے مالک ہیں؟اداکار نے بتادیا

May 24, 2023 | 22:24:PM
منوج با جپائی کتنے کروڑ اثاثوں کے مالک ہیں؟اداکار نے بتادیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی معروف اداکار منوج باجپائی نے میڈیا سے بات کرتے  ہوئے اپنے کل اثاثوں کی مالیت بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق  منوج باجپائی  کو ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے بہت سراہا جاتا ہے، ان کا کیریئر تین دہائیوں پر محیط ہے۔

انہوں نے حال ہی میں چند بہترین فلموں اور ویب سیریز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

آج کل سوشل میڈیا پر خبر گردش کر رہی تھی کہ منوج باجپائی کے اثاثوں کی کل مالیت 170 کروڑ روپے ہے۔

جب ان سے ایک انٹرویو کے دوران ٹی وی چینل پر اس سے متعلق پوچھا گیا تو منوج باجپائی حیرت زدہ رہ گئے۔

انہوں نے کہا کہ "باپ رے باپ"، "علی گڑھ" اور"گلی گولیاں" کرکے؟ بالکل نہیں ہے۔ پر ہاں اتنا ضرور ہے کہ میرا اور میری اہلیہ کا بڑھاپا اچھے سے گزر جائے گا اور میری بیٹی سیٹ ہوجائے گی"۔

ان کا کہنا تھا کہ" میں ساؤتھ ممبئی کا نہیں ہوں، نا باندرا کا ہوں، میں اب بھی لوکھنڈوالا اندھیری میں رہتا ہوں، میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ میں سنیما اس فلم انڈسٹری کے بیچ میں نہیں ہوں، میں نے یہ انتخاب کیا ہے کہ میں فلم انڈسٹری کی سرحد پر بیٹھا ہوں۔"